Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشرق وسطیٰ کے ایئر پورٹس کو آمدنی میں 11 ارب ڈالر کی کمی ہوسکتی ہے‘

ایشیا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں 2.3 ارب مسافر کم ہوئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
مشرق وسطیٰ میں واقع ایئر پورٹس کی سال 2021  کی آمدنی میں 11 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایشیا بحرالکاہل خطے کی ایئر پورٹس کونسل (اے سی آئی) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سال 2020 میں کی گئی پیشین گوئی سے مطابقت رکھتے ہوئے مسافروں میں 70 فیصد کمی کے بعد مشرق وسطیٰ پر بدترین اثرات مرتب ہوں گے۔
ایشیا پیسیفک خطے میں مسلسل لاک ڈاؤن، سفری اور قرنطینہ کی پابندیوں کے باعث مسافروں میں 56 فیصد کمی واقع ہونے سے آمدنی میں 34 ارب ڈالر کم ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
اے سی آئی کے اندازے کے مطابق سال 2021 کے آخر تک ایشیا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں دو ارب 30 کروڑ مسافر کم ہوئے ہیں۔

شیئر: