Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈین کوچ بنے تو بتائیں گے پاکستانی بیٹسمینوں کو کیسے آؤٹ کرتے ہیں‘

پاکستان انڈیا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نیمبیا کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بعد نمیبیا سے بھی میچ جیتنے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
گروپ بی میں نمیبیا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلا ملک بن گیا ہے۔
اس کے ساتھ مجموعی طور پر پاکستان نے پانچویں مرتبہ آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ حکومتی حکام بھی کافی خوش ہیں جس کا اظہار ان کی ٹویٹس میں بھی نظر آتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا پاکستانی ٹیم کے لیے قابل فخر لمحہ، لیکن ابھی کافی کام ہونا باقی ہے۔‘
بابر نے مزید لکھا ہے کہ ’یہ سب کچھ توجہ، ٹیم کی کارکردگی اور بھرپور عزم کی بدولت ممکن ہوا، آگے بھی ایسا ہی کھیلیں گے۔‘
سابق کپتان اور آل راونڈر محمد خفیظ نے لکھا ’چار میچوں میں سے چاروں جیتنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’متحد اور فوکسڈ رہیں۔ مزید اچھی کارکردگی کے لیے محنت جاری رکھیں۔‘

وسیم مغل نامی صارف نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کی ویڈیو لگاتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو پاکستانی ٹیم نیمبیا سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ہے، محمد رضوان، حسن علی اور بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔‘
ایک اور صارف حافظ اشہد توحید نے نیمبیا کے کھلاڑی کی تصویر سے مزین فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بہت اچھے یار

جبکہ تصویر کے اوپر لکھا گیا تھا کہ ’انڈیا کے کوچ بنے تو بتائیں گے کہ پاکستانی بلے بازوں کو کیسے آؤٹ کرتے ہیں: نیمیبین بولرز۔‘
اسی طرح حکومتی شخصیات بھی پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر مسرت کا اظہار کر رہی ہیں۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹیم کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شائقین کرکٹ کے علاوہ پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر واؤٹر پلامپ نے لکھا ’چار میں سے چار میچ جیتنے پر پاکستان کو مبارک باد‘
پاکستان گروپ بی میں اپنا اگلا اور پانچواں میچ سکاٹ کے خلاف سات نومبر (اتوار) کو کھیلے گا۔

شیئر: