Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہلاک، 45 نئے کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں 32 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 45 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ـ
اخبار 24 نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 805 تک پہنچ گئی ہےـ
کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 32 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک 5 لاکھ 37 ہزار 722 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں ـ
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 800 ہو گئی جبکہ زیرعلاج مریضوں میں سے 51 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ـ

شیئر: