Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں کورونا کے مزید 106 کیسز

ایک ہی دن میں 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
قطر کے صحت حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کے 106 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قطر کی وزارت صحت  کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 39 ہزار752 تک پہنچ چکی ہے- 
قطری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مزید 62  افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد  2 لاکھ  37 ہزار  801 ہوگئی ہے- 

شیئر: