Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو رنز سے شکست دے دی ہے۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر نیوزی لینڈ نے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
14 اوورز میں نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 87 رنز اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔
تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور  گلین فلپس کے اچھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔
نمیبیا نے ہدف کے جواب میں بیٹنگ کا آغاز بہتر طور پر کیا اور اوپنرز نے شراکت داری میں 47 رنز بنائے۔
مائیکل وین لینگن نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد سٹیفن بیٹنگ کرنے آئے تاہم سینٹنر نے جلد ہی ان کو پویلین کی راہ دکھا دی، اس وقت نیمیبیا کا مجموعی سکور 51 تھا۔
اس کے بعد کریز پر آنے والے نیمبیا کے کپتان ایر اسمز بھی وکٹ پر زیادہ وقت نہ گزار سکے اور ٹم ساؤدی کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔
نیمبیا کی ٹٰم مقررہ 20 میں سات وکٹیں کھونے کے بعد 111 رنز ہی بنا پائی۔
اس میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز سکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا سکور ہے۔
اس سے قبل انڈیا نے آخری چار اوورز میں افغانستان کے خلاف 65 رنز بنائے تھے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ میچ جیتنے کے بعد مزید دو پوائٹس حاصل کر لیے ہیں جن کی تعداد اب چھ ہو گئی ہے اور یوں اب کیوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

شیئر: