Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معاون وزیر دفاع نے میڈرڈ میں عالمی دفاعی اور سیکیورٹی نمائش کا دورہ کیا

نمائش تین سے پانچ نومبر تک سپین کے دارلحکومت میں جاری رہی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور ان کے وفد نے میڈرڈ میں بین الاقوامی دفاعی اور سیکیورٹی نمائش کا دورہ کیا ہے۔
نمائش تین سے پانچ نومبر تک سپین کے دارلحکومت میں جاری رہی۔
سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل خالد الغفیلی نے ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی معاون وزیر نے سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے پویلین کا دورہ کیا( فوٹو ایس پی اے)

سعودی معاون وزیر دفاع  نے سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے پویلین کا دورہ اور کمپنی کے سی ای او ولید بن عبدالمجید ابو خالد اور ان انجینیئروں سے بھی ملاقات کی جو آن دی جاب ٹریننگ پروگرام حصہ ہیں۔
نمائش کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کو فروغ دینا، اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام، بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا، دفاع اور سیکیورٹی میں دلچسپی رکھنے والے ممالک، کمپنیںوں اور تنظیموں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

شیئر: