Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ کلاسک کار میلے میں 500 گاڑیاں، شائقین کی غیر معمولی دلچسپی

کئی عرب ممالک کے ججز بھی اس میں شریک ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الدرعیہ کلاسک گاڑیوں کا فیسٹول  شروع ہوگیا۔ میلے کے چھٹے ایڈیشن میں 500 کلاسک گاڑیاں شامل ہورہی ہیں۔
اخبار  24 کے  مطابق میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پروگرام  سنیچر 6 نومبر سنیچر تک جاری رہے گا۔ اس میں اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کی ممتاز کلاسک گاڑیاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خلیج کے تمام ممالک خصوصا بحرین اور کویت کے شہری بھی کلاسک گاڑیوں کے میلے میں غیرمعمولی طریقے سے حصہ لے  رہے ہیں۔ 


میلے میں اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کی ممتاز کلاسک گاڑیاں شامل ہیں- (فوٹو اخبار 24)

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 44 جج سہ روزہ مقابلے کے دوران منفرد کلاسک گاڑی کا انتخاب کریں گے۔ ان میں بارہ غیرملکی جج شامل ہیں- خلیج کی عرب ریاستوں کے علاوہ کئی عرب ممالک کے جج بھی اس میں شریک ہیں۔ 
اس موقع پر تجریدی آرٹ کی نمائش، یادگار نوادر کے  سٹال، گاڑیوں کے فاضل پرزوں کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں جبکہ اپنی نوعیت کی منفرد کلاسک گاڑیوں کی نیلامی بھی ہورہی ہے اور بچوں کے لیے تفریحی پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: