Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود سیمی فائنل میں

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ہار کے باوجود انگلینڈ نے سیمی فائنل کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 190رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔
جیت کے باوجود جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگیا اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔  سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو 131 کے سکور تک محدود کرنا تھا۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 33 اور معین علی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیسن رائے 20 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
لیام لیونگ سٹون 28 اور مارگن نے 17 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے آخری اوور میں ہیٹ  ٹرک کرکے جنوبی افریقہ کی جیت کو یقینی بنایا۔
جونی برسٹو ایک رنز بنا کر سمشی کا شکار بنے۔
قبل ازیں شارجہ میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے کھیلتنے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک نے 34 وین ڈیر ڈوسن نے 94 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک نے 34 وین ڈیر ڈوسن نے 94 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس وقت گروپ ٹو میں پاکستان سرفہرست ہے اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ آخری میچ باقی ہے۔ پاکستان اگر گروپ میں اپنی موجودہ پوزیشن برقرار رکھتا ہے تو اس کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔
اس سے قبل گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

شیئر: