Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، انڈیا کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں باقی

انڈیا تین میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو میں چوتھے نمبر پر ہے۔ (فوٹو: کرک انفو)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے 86 رنز کے ہدف کو انڈیا نے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 6.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کے ایل راہول 18 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی اور روہت شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
ویراٹ کوہلی دو اور سریا کمار یادو چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
سکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ اور بریڈ وہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انڈیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ بڑے مارج سے جیتنا ہوگا اور افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نیتجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا تو انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے بصورت دیگر انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
سکاٹ لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کائل کوئٹزر اور جارج مُنسے نے کی۔ سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی سکور پر گری جب کائل کوئٹـزر ایک رنز بنا کر بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے
28 کے مجموعی سکور پر جارج منسے 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کو جڈیجا نے آؤٹ کیا۔ 
28 ہی کے مجموعی سکور پر رچی بیرنگٹنن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ میتھیو کراس 29 کے مجموعی سکور پر دو رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 
مائیکل لیسک 58 رنز کے مجموعی سکور پر جاڈیجا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کرس گریوز کو اشون نے ایک رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
مارک واٹ 14 رنز کے انفرادی سکور پر بمراہ کا نشانہ بنے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 24 رنز بنا ئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا کی جانب سے محمد شامی اور روندر جاڈیجا نے تین تین جب کہ بمراہ نے دو اور اشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں انڈین کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
انڈیا چار میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کرکے چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو میں تیسرے نمبر پر ہے۔
سکاٹ لینڈ مسلسل اپنے چاروں میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر پے۔
انڈیا: ویراٹ کوہلی (کپتان) روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، ورُن چکراورتھی، روی چندرن ایشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ۔
سکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، کلم میک لیوڈ، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریویز مارک، واٹ، ایلسڈیئر ایونز، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔
 

شیئر: