Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے‘، عامر لیاقت نے اہلیہ کی بلی ڈھونڈلی

عامر لیاقت اور طوبیٰ کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی۔ فوٹو: عامر لیاقت انسٹاگرام
پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
کچھ دن قبل طوبیٰ عامر نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے طوبیٰ انور رکھ لیا تھا اور عامر لیاقت حسین کو انسٹاگرام پر انفالو کر دیا تھا۔ ان تمام باتوں نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ اب بھی میری بیوی ہیں۔‘
سنیچر کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں طوبیٰ اپنی گم ہو جانے والی بلی ’بیلا‘ کے واپس ملنے پر اشکبار نظر آئیں۔
ویڈیو کے مطابق یہ گمشدہ بلی عامر لیاقت نے ڈھونڈی جس کے بعد وہ طوبیٰ سے پوچھ رہے تھے کہ ’میں اچھا ہوں نا؟‘ اس سوال کا جواب ان کی بیوی نے اثبات میں سر ہلا کر دیا۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ’طوبی ایک پروفیشنل ہیں اور وہ ایک ڈرامے میں ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ اپنے دوسرے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔‘
اس سے قبل طوبیٰ نے اپنی شہروز سبزواری کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگلے ڈرامے میں وہ ’نمرہ‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
عامر لیاقت اور طوبیٰ کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی۔

شیئر: