Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 22 ملین افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں

اب تک 46 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ مملکت بھر میں تقریبا 22 ملین افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرچکے ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ’ مملکت میں اب تک 46 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ  ’ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا آپریشن مکمل ہونے پر ہمارا معاشرہ وبا سے محفوظ ہوجائے گا۔ بوسٹر ڈوز سب کے لیے مہیا  ہے اور بلا خوف لی جاسکتی ہے‘۔ 
ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا سے متاثرین کے مصدقہ کیسز ڈھائی سو ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ 5.06 ملین اموات ہوئی ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 64 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار 858 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شیئر: