Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 703 خلاف ورزیاں ریکارڈ

ریاض میں سب سے زیادہ  234 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مملکت میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزیاں کم ہورہی ہیں‘۔
 ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 703 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ ریاض میں سب سے زیادہ 234 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں 205، مدینہ منورہ میں 98، حائل میں 58 اور مشرقی ریجن میں 54  خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ کے مطابق تبوک،عسیر، باحہ، قصیم اور جازان میں بھی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جبکہ حدود شمالیہ، الجوف اور نجران میں کورونا ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

شیئر: