کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانے کے پانچ فائدے کیا؟
بوسٹر ڈوز لگوانے سے لوگوں کا مزاحمتی نظام مضبوط ہوگا۔ (فوٹو: عاجل)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کے پانچ اہم فوائد بیان کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز محفوظ ہے۔ اس کے لینے میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں۔
ترجمان صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز معاشرے کو وائرس سے محفوظ تر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
بوسٹر ڈوز سے متعلق طبی جائزوں میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ کورونا ویکسین سے نمٹنے کے لیے بوسٹر ڈوزضروری ہے۔
بوسٹر ڈوز کورونا وائرس سے بچانے اور اموات کی تعداد گھٹانے میں بے حد موثر ہے۔
العبد العالی نے مزید کہا کہ بوسٹر ڈوز لگوانے سے لوگوں کا مزاحمتی نظام بہت زیادہ مضبوط ہوگا۔
دریں اثنا العبد العالی نے اطمینان دلایا ہے کہ ’نئے زمروں کے لیے فائزر ویکسین کی درآمد کا آغاز کردیا گیا‘ ہے۔
وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ’پانچ سے 11 برس کے بچوں اور بچیوں کو فائزر ویکسین دی جائے گی۔‘
وزارت صحت کے ترجمان نے’ تمام افراد سے پھر درخواست کی کہ وہ ویکسین جلد ازجلد حاصل کرلیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بیشتر نازک کیسز ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل نہیں کیے ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فائزر ویکسین پانچ سے 11 برس کے بچوں اور بچیوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’معاشرے کے بعض لوگ ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے یا خوراک لینے کے سلسلے میں تردد کا شکار ہیں۔ جب تک تمام افراد ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لیں گے معاشرے کو وبا سے محفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں