Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی علاقوں میں بارش، نماص میں ژالہ باری، مکہ اور مدینہ میں دھند

’النماص کمشنری میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث درجہ حرات 4 سینٹی گریڈ ہوگیا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن آج بھی دھند کی لپیٹ میں تھے جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق النماص کمشنری میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث درجہ حرات 4 سینٹی گریڈ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں القنفذہ، اللیث، ثول، رابغ، شفا اور ہدا میں صبح 8 بجے تک دھند چھائی رہی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے الرایس اور ینبع میں تھی جبکہ مشرقی ریجن میں بطحا، العدید، حرض اور سلوی بھی دھند کی لپیٹ میں تھے‘۔
محکمہ نےکہا ہے کہ ’دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہتی ہے جس کے باعث ہائی وے کا سفر مناسب نہیں‘۔
’مذکورہ علاقوں میں دھند کی یہ کیفیت آج رات کو اور کل منگل کی صبح بھی ہوگی‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’شمالی حدود، الجوف، حائل، قصیم اور ریاض کے علاوہ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی‘۔
دوسری طرف عسیر ریجن کے شمال میں واقع النماص کمشنری میں شدید ژالہ باری ہوئی  جس کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر 4 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔
شدید ژالہ باری کے باعث کھلے علاقوں میں برف جمع ہوگئی جس سے لطف اٹھانے کے لیے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا۔
ادھر محکمہ میونسپلٹی اور محکمہ ٹریفک نے راستوں کو صاف کرنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے برف اٹھانے کا کام شروع کیا۔

شیئر: