Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جاپان کے سفارت خانے نے ویزوں کا اجرا شروع کردیا

جاپان کے سفارت خانے جانے کے لیے پہلے وقت لینا ضروری ہے (فائل فوٹ: اے ایف پی)
جاپان کی جانب سے کاروباری حضرات اور طلبہ کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد دبئی میں جاپان کے سفارت خانے نے مخصوص ویزوں کے لیے درخوستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔
عرب نیوز جاپان ایڈیشن کے مطابق ویزے کی دو کیٹیگریز کھولی گئی ہیں جن میں مختصر مدت کا کاروباری ویزہ اور ورک یا طویل عرصے تک کے قیام کا ویزہ شامل ہے۔
جاپانی سفارت خانے کے مطابق ویزہ حاصل کرنے کے لیے جاپان میں موجود کمپنیوں کو پہلے جاپان میں سکریننگ سے گزرنا ہوگا۔
کورونا کی وبا کو سامنے رکھتے ہوئے جاپان کے سفارت خانے جانے کے لیے پہلے وقت لینا ضروری ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو داخلہ نہیں ملے گا۔
یو اے ای کے شہری اور دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرا، راس الخیمہ اور ام لقوئن میں رہائش پذیر افراد یہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ابو ظبی میں رہائش پذیر افراد کے لیے بھی طریقہ کار ہوگا، لیکن وہ دارالحکومت میں جاپان کے سفارت خانے میں ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر: