Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئیں اور فن تعمیر کے اس عظیم الشان تاریخی شاہکار کو دیکھیں‘: فرانسیسی سفیر

وادی حنیفہ کو بھی جدید انداز میں بسایا جائے گا- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں متعین فرانسیسی سفیر لوڈووک پوئلے نے پانچویں بار الدرعیہ تاریخی مقام کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فرانسیسی سفیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپ جاری کرکے کیپشن تحریر کیا ہے کہ ’الدرعیہ تاریخ مقام ہے سعودی دارالحکومت ریاض کے قلب میں واقع عظیم الشان جگہ ہے‘- 
فرانسیسی سفیر نے دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں کو الدرعیہ دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’آئیں اور فن تعمیر کے اس عظیم الشان تاریخی شاہکار کو دیکھیں‘- 
یاد رہے کہ بوابۃ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مملکت کی عمارتوں کے موتی الدرعیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے- اس کے تحت البجیری کے علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے  نیز الطریف محلے کو نئے روپ میں پیش کرنے کا پروگرام بھی شامل ہے-
الطریف محلہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے- وادی حنیفہ کو بھی جدید انداز میں بسایا جائے گا- پروگرام یہ ہے کہ یہاں سالانہ اندرون و بیرون ملک سے  25 ملین سے زیادہ سیاح آنے لگیں گے- یہاں  55 ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا- یہ سب یہاں کے تاریخی منصوبوں، سیاحتی مراکز اور سیاحتی پروگراموں میں مختلف حوالوں سے حصہ لیں گے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: