Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون ٹیکنالوجی پر جنرل اتھارٹی برائے جغرافیائی معلومات کی ورکشاپ  

جغرافیائی اور فوٹو گرافی کے شعبے کے ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ (فوٹو واس)
جنرل اتھارٹی برائے سروے اور جغرافیائی معلومات کے ادارے نے ریاض میں اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ڈرون  ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
سعودی عرب  کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں سروے کے حوالے سے جغرافیائی معلومات اور فوٹو گرافی کے شعبے کے ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
مملکت میں معیاری خدمات میں ڈرون ٹیکنالوجیز کے چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جغرافیائی معلومات کے بارے میں اتھارٹی علاقے کے نقشوں کی تیاری، جغرافیائی معلومات اور سمندری سروے کے بارے میں کام کا انتظام کرتی ہے۔
جنرل اتھارٹی نے سروے اور فوٹوگرافی کے کام کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اس کے بارے میں مفید مشورے کرنے کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں شامل شرکاء نے یہاں پر موجود مختلف قسم کے ڈرون  اور اس کی کارکردگی کے بارے میں فوٹیج دیکھیں اور ڈرون ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے بارے میں مکمل معلومات پر لیکچر کے ذریعے تفصیلات حاصل کیں۔
یہ ورکشاپ ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق سات مختلف موضوعات پر مشتمل تھی جس میں  جنرل اتھارٹی کی جانب سے عمومی جائزہ اور ڈرونز اور مستقبل کی حکمت عملیوں سے متعلق  ڈرون  کا کردار کے بارے میں رہنمائی شامل تھی۔
 

شیئر: