Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی نے شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کریم کی منظوری دیدی

’طلبہ و طالبات کے درمیان منعقد مسابقے کے انعامات کی مجموعی مالیت 31 لاکھ 26 ہزار ریال ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ایوان شاہی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز مسابقہ برائے حفظ قرآن کریم، تلاوت و تفسیر کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسابقہ طلبہ وطالبات کے لیے ہوگا جو رجب اور شعبان میں منعقد ہوگا۔
شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کریم وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی نگرانی میں منعقد ہوگا جس کے انعامات کی مجموعی مالیت 31 لاکھ 26 ہزار ریال ہے۔
دریں اثنا وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد العزیز آل الشیخ نے مسابقہ منعقد کرنے کی منظوری دینے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ 23 واں مسابقہ ہے جو حفظ قرآن کریم، تلاوت اور تفسیر کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’طلبہ وطالبات کے درمیان مختلف شعبوں میں مسابقہ ہوگا جس میں ہر شعبے میں اول آنے والے کو دو لاکھ ریال، دوسرے نمبر پر آنے والے ایک لاکھ 85 ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ 70 ہزار ریال نقد انعامات دیئے جائیں گے‘۔

شیئر: