Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین شاہ آفریدی: ’پہلا اوور اور وکٹ، پریم کہانی جاری ہے‘

فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور نے انہیں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔
انہوں نے اپنے پہلے اوور میں ایک رن دے کر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو آوٹ کیا تھا۔
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کے سب سے خطرناک پہلا اوور کروانے والے بولر ہیں۔

سابق انڈین فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی شاہین کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا ’پہلا اوور اور وکٹ، پریم کہانی جاری ہے۔‘
نبیل ہاشمی نامی صارف نے کہا کہ نئی گیند اور شاہین شاہ آفریدی کا امتزاج کا مطلب بیٹسمین کے لیے ڈریسنگ روم میں ’ویزا آن ارائیول ہوتا ہے۔‘
انگلش کھلاڑی سیم کرن نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

شیئر: