Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرشو میں ایئربس کو255 اے 321 طیاروں کے آرڈرز موصول

ایئر بس اور مسافر طیاروں کے درمیان یہ معاہدہ دبئی ایئر شو کے موقع پر ہوا۔ (فوٹو: ایئربس)
دبئی ایئر شو 2021 کے موقع پر کم لاگت ایئرلائنز میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار بل فرینک کمپنی انڈیگو پارٹنرز نے ایئربس کو اربوں ڈالر مالیت کے 255 سنگل آئل اے 321 مسافر طیاروں کا آرڈر دیا ہے، ان میں یورپ کی ویز ایئر کے لیے 102 طیارے بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے یورپ کے ویز ایئر، فرنٹیئر ایئرلائنز، جیٹ سمارٹ اور وولارس کے لیے دبئی ایئر شو میں انڈیگو پارٹرنز  کے ساتھ مشترکہ معاہدے کے تحت ایک ڈیل پر دستخط کیے ہیں۔  
ایئربس کے مطابق اس آرڈر کے علاوہ ولارس اور جیٹ سمارٹ اپنے 38 اے 320 نیو طیاروں کو اے 321 طیاروں میں تبدیل کر دیں گے۔
انڈیگو پارٹنرز کے سربراہ بل فرینک کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 321 نیو اور اے 321 ایکس ایل آر ہوائی صنعت میں سب سے بہتر استعداد کے حامل ہیں۔ گزشتہ ماڈلز کی نسبت یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ کاربن کا اخراج بھی نسبتا کم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ مسافر طیارے کم کرایوں کی پیشکش جاری رکھیں گے۔
ایئربس کے چیف کمرشل افسر کرسچن شیریر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پاٹنرز ایئرلائنز زن، فرنٹیئر، ولارس اور جیٹ سمارٹ کے ساتھ اپنا تعلق مزید بڑھانے پر خوش ہیں جنہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران فوری ردعمل دتے ہوئے یہ تاریخی آرڈر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا مستحکم فلائنگ کی خواہشمند ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے بعد دبئی ایئر شو ہوابازی کی صنعت کا پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

شیئر: