Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب بیڈمنٹن کپ : سعودی کھلاڑی ویمن ڈبلز کے سیمی فائنل میں 

امارات کی قومی ٹیم کو شکت دی ہے۔ ( فوٹو العربیہ)
سعودی بیڈمنٹن قومی ٹیم کی دوخواتین کھلاڑی ھیا المدرع اور رنا ابو حربش عرب بیڈمنٹن کپ ویمن ڈبلز کے مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔
ھیا المدرع اور رنا ابو حربش نے منامہ میں اماراتی قومی ٹیم کی کوثر الصایغ اور بشری نجار کو 0 - 2 سے شکت دی ہے۔ 
سعودی خواتین کھلاڑی رنا اور ھیا عرب کپ کے سیمی فائنل میں اردنی قومی ٹیم کی کھلاڑی خواتین  کے مقابل ہوں گی۔

سعودی ویمن بیڈمنٹن قومی ٹیم  پہلی بار عرب کپ میں حصہ لے رہی ہے۔

سعودی ویمن بیڈمنٹن قومی ٹیم پہلی بارعرب کپ میں حصہ لے رہی ہے۔
ھیا المدرع نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی سرپرستی کے باعث ہم منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ 13 سے 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی قومی ٹیم کی نمائندگی معاذ الغادی، عبداللہ الحارثی، عبدالرؤف حسین اور احمد السادۃ کر رہے ہیں جبکہ ویمن ٹیم میں رنا ابو ہربش اورھیا المدرع شامل ہیں۔
عرب کپ میں عراق، مصر، اردن، شام، عمان، بحرین، امارات، لبنان، سعودی عرب اورکویت شریک ہیں۔ 

شیئر: