Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک میں لسٹڈ 26 کمپنیاں نقصان کے بعد رواں سال منافع میں

تبدیلی کی وجہ آمدنی میں اضافہ اور انتظامی اخراجات میں کمی تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی سٹاک ایکسچینج (تداوال) سے عرب نیوز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی کے لیے آمدنی کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔ سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) اور پٹروکیم تداول میں 26 اندراج شدہ کمپنیوں کی قیادت کر رہی ہیں جو کہ 2020 کے نو ماہ کے خالص نقصان سے اس سال منافع میں واپس آ گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نتائج پچھلے سال معیشت پر کورونا کی وبا کے منفی اثرات سے مثبت بحالی کے اشارے دیتے ہیں۔
سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن نے اپنے منافع میں اس سال قدر کے لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ کیا، جب فیصد میں اضافے کی بات کی جائے تو پٹروکیم سب سے آگے تھا۔
نیشنل پٹرو کیمیکل کمپنی (پیٹرو کیم) نے منافع میں سب سے اہم تبدیلی ریکارڈ کی جو کہ پانچ ہزار 400 فیصد تک بڑھ کر 30 ستمبر2021 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لیے 1.2 بلین ریال کے منافع تک پہنچ گئی۔ اس کی وجہ مصنوعات کی زیادہ قیمتوں اور زکوٰۃ کی فراہمی میں کمی تھی۔
اس کے بعد تکوین ایڈوانسڈ انڈسٹریز تھی جس نے رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 50.4 بلین ریال کمائے۔ کمپنی نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو ہزار فیصد سے زیادہ کا نفع کمایا۔
منافع میں تبدیلی کی وجہ آمدنی میں اضافہ اورعمومی اور انتظامی اخراجات میں کمی تھی۔
سعودی انٹرنیشنل پٹرو کیمکل کمپنی نے 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے اپنے خالص منافع میں ایک ہزار 700 فیصد کا اضافہ کر کے 2.3 بلین ریال کا منافع کمایا۔ ایک بار پھر بڑھتے ہوئے محصولات نے رواں سال کے منافع  کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔
26 کمپنیوں کے منافع کے فیصد میں تبدیلی کی اوسط قدر 679 فیصد تھی جبکہ درمیانی قدر 223 فیصد کم تھی۔ یہ اوسط قدر پر آؤٹ لیرز کے بڑے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔
نصف سے زیادہ کمپنیوں نے اپنے خالص منافع میں 300 فیصد سے کم توسیع کا تجربہ کیا۔ دوسری کمپنیاں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے کی شرح بہت زیادہ تھی جو اوسط قدر کو کافی حد تک بڑھاتی تھی۔
 

شیئر: