Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کے شیئرز کی مالیت بڑھ گئی 

غیرملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 284.14 ارب ریال تک پہنچ گئی (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں غیرملکیوں کے شیئرز کی قیمت گذشتہ ہفتے کے دوران 7.410 ارب ریال بڑھ گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تداول نے ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ایک ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت بڑھ کر 284.14 ارب ریال تک پہنچ گئی جبکہ  اس سے پہلے ہفتے میں 276.704 ارب ریال تھی۔‘
سعودی سٹاک مارکیٹ کی شرائط پر پورے اترنے والے سرمایہ کاروں کے شیئر کی قدر میں 6.53 ارب ریال کا اضافہ ہوا جس سے شیئرز کی کل قدر 222.847 ارب ریال ہوگئی۔
تداول کی ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’سعودی سرمایہ کاروں کےشیئرزکی قدر میں 88.506 ارب ریال کے اضافے سے ان کے شیئرز کی مجموعی قدر 9.36 ٹریلین ریال ہوگئی ہے۔‘
تداول کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر میں 302.685 ملین ریال کے اضافے سے ان کے شیئرز کی مجموعی قدر 50.353 ارب ریال تک پہنچ گئی جبکہ اس سے پہلے ہفتے میں ان کے شیئرز کی مجموعی قدر 50.05 ارب ریال تھی۔‘

شیئر: