Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی اداکارائیں جو کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں

دپیکا پڈوکون نے دہی کی ایک برانڈ ایپیگامیا میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ کی نامور اداکارائیں صرف فلموں میں اپنے فن کا جوہر نہیں دکھا رہیں بلکہ وہ کاروباری دنیا میں بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
ان میں سے کچھ اداکاراؤں کے بارے میں ذیل میں پڑھیے۔ 

دیپکا پڈوکون

بیڈمنٹن کے کھیل میں نام کمانے کے بعد فلموں میں کامیابی حاصل کرنے والی سٹار دیپکا پڈوکون کی اپنی ویب سائٹ ہے جہاں ان کے ذاتی کلیکشن کے کپڑے برائے فروخت ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے دہی کی ایک برانڈ ایپیگامیا میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

پرینکا چوپڑا جونس

پرینکا چوپڑا نے صرف بالی وڈ میں ہی اپنا سکہ نہیں منوایا بلکہ وہ ایک عالمی اداکار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ ایک گلوکار بھی ہیں اور کاروباری دنیا میں وہ اناملی نامی بالوں کی پراڈکٹس کی چین کی مالک ہیں۔ انہوں نے کچھ سال قبل پرپل پیبل پکچرز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کیا تھا۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما نے اچھی فلموں کے ذریعے اپنے مداحوں کی فہرست میں آئے دن اضافہ کیا ہے۔ ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایتکاری میں بھی اپنا جوہر آزمایا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کلین سلیٹ فلمز نامی پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا۔

فیشن کی دنیا میں انوشکا شرما نے نُش کے نام سے کپڑوں کی برانڈ شروع کی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

فلموں سے ہٹ کر فیشن کی دنیا میں انہوں نے نُش کے نام سے کپڑوں کا برانڈ شروع کیا، جس نے انہیں اداکارہ کے ساتھ ساتھ اب ایک کامیاب کاروباری شخص بھی بنا دیا ہے۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے بالی وڈ میں آنے کے بعد اداکاری میں ہی نہیں بلکہ گلوکاری اور رقص کے فن میں بھی خود کو ثابت کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کاروباری دنیا میں اپنے بچوں کے کپڑوں کے برانڈ ایڈ آ ماما کے ساتھ قدم رکھا۔

ملائکہ اروڑا

ملائکہ اروڑا فلموں سے زیادہ اپنے فٹنس کے جذبے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے اپنے یوگا سٹوڈیو کا آغاز کیا تھا، جس کا نام دیوا یوگا ہے۔

ملائکہ اروڑا کے یوگا سٹوڈیو کا نام کا نام دیوا یوگا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

اس کے علاوہ وہ بپاشا باسو اور سوزن خان کے ساتھ مل کر کپڑوں کی ویب سائٹ ’دا لیبل لائف‘ بھی چلاتی ہیں۔

پریتی زنٹا

بالی وڈ سے کچھ عرصے کا وقفہ لے کر پریتی زنٹا نے کاروباری دنیا میں اپنا ہنر آزمایا۔
وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالک ہیں اور اپنی ٹیم کے میچز کے دوران سٹیڈیم میں نظر آتی ہیں۔
ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کا نام پی زی این زی میڈیا ہے۔   

ٹوئنکل کھنہ

ٹوئنکل کھنہ کا فلموں کی دنیا میں تو زیادہ کامیاب کریئر نہ بن سکا۔ تاہم انہوں نے اپنا مزاح نگاری کا ہنر اپنی تحریر میں بخوبی دکھایا ہے۔ وہ تین کتابوں کی مصنف ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ٹویک انڈیا کی بانی بھی ہیں۔
انہیں انٹیریئر ڈیزائنگ کا بھی شوق ہے، جس کی عکاسی ممبئی میں قائم ڈیزائن سٹورز میں ہوتی  ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کی اکیڈمی کا نام ہے ڈانس وتھ مادھوری ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

شلپا شیٹی

فلموں کے بعد شلپا شیٹی ٹی وی شوز کی جج کے طور پر اکثر نظر آتی ہیں۔ لیکن کم ہی لوگوں کو اس بات کی خبر ہوگی کہ وہ سپا اور سیلون کی لوسس نامی چین کی مالک ہیں۔
انہوں نے بڑے ریستورانوں میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ

بالی وڈ کی دنیا میں بڑا نام، مادھوری ڈکشٹ، کا رقص ان کی فلموں میں سب سے زیادہ مشہور رہا ہے۔
اپنے اس فن کو آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے آن لائن ایکیڈمی کا آغاز کیا تھا۔
ان کی اکیڈمی کا نام ہے ڈانس وتھ مادھوری ہے جہاں بھرت ناٹیم اور کتھک سمیت رقص کی دیگر اقسام سکھائی جاتی ہیں۔

شیئر: