Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کی کال کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کابینہ کو بریفنگ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کابینہ کو غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے فلسطینی عوام کی تکالیف کے فوری خاتمے، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے قیام کے لیے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
کابینہ نے عالمی سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے طریقہ کار کے قیام کے معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔
وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے کئی سرکاری ترقیاتی پروگراموں اور اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جن کا مقصد خدمات کو بہتر بنانا، پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا، اور پائیدار ترقی حاصل کرنا ہے۔
کابینہ نے ’کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ‘ کے آغاز کا خیرمقدم کیا، اور اسے مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جو مسجد الحرام کے زائرین کے لیے خدمات کو بہتر بنائے گا۔

شیئر: