Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریلر کے بعد فلم ’تھاما‘ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام، وجہ کیا ہے؟

فلم میں ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں (فوٹو: سکرین شاٹ)
بالی وڈ فلم ’تھاما‘ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے ریویوز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں سے زیادہ تر اسے ’مایوس کن‘ قرار دے رہے ہیں تاہم سراہنے والے بھی موجود ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اس کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویمپائرز کی زندگی پر بننے والی یہ فلم منگل کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ 
اس کے بعد ایکس پر فلم کے بارے میں ردعمل ملاجلا دکھائی دیا اور صارفین کی رائے کہانی اور پرفارمنس کے حوالے سے بھی منقسم رہی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلا ہاف اچھا تھا اس کو دلچسپ بننے میں تھوڑا وقت لگا مگر جب یہ ہو گیا تو اس کے بعد ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ کی پرفارمنس زبردست رہی۔ دیگر کاسٹ کے ساتھ ساتھ سکرین پہلے بھی اچھا ہے اور دوسرا ہاف زیادہ مزے کا ہے۔‘
ایک اور صارف نے کچھ یوں اپنی رائے دی کہ ’یہ فلم جذبات، ڈرامہ اور غیریقینی کا پرکشش امتزاج ہے۔ پہلے ہاف میں کہانی بسااوقت کچھ سست لگتی ہے تاہم دوسرے ہاف میں کہانی اٹھتی ہے اور خرچہ پورا کر دیتی ہے۔‘
ایک اور فلم بین کا کہنا تھا کہ ’رشمیکا مندانہ نے اچھی پرفارمنس دے کر دل جیت لیا جبکہ ایوشمان کھرانہ اور نوازالدین صدیقی کا کام بھی توقع کے مطابق شاندار تھا۔‘
ایک یوزر نے لکھا کہ ’مجموعی طور پر یہ دیکھنے کے قابل ہے اور اس مں جو گہرائی، ڈرامہ، دلکشی اور زبردست پرفارمنس ہے وہ عام بالی وڈ فلموں سے ہٹ کر ہے۔‘
اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک سنسنی خیز کنسیپٹ کے طور پر ایک طرح سے یہ دیکھے جانے کے قابل ہے۔‘
ایک اور یوزر نے کچھ یوں فیصلہ سنایا کہ ’رشمیکا، رشمیکا اور صرف رشمیکا، انہوں نے متاثر کن پرفارمنس دی۔ پہلا ہاف زبردست ہے جس میں ایوشمان کھرانہ بھی اچھے لگے جبکہ دوسرے ہاف میں پاریش راول چھائے رہے۔‘
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’کہانی اچھی ہے مگر سست روی کا شکار دکھائی دی، اس کو تیز کیا جا سکتا تھا۔‘
ایک یوزر نے تو واضح طور پر لکھا کہ ’مایوس کن، یہ بھیڑیا کے بعد ایک کمزور ترین اور ناقابل برداشت فلم ہے۔‘
کچھ صارفین نے فلم کے کیمیوز کی تعریف کی تاہم ایسے لوگ بھی کافی تعداد میں خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ فلم اچھی نہیں تھی اور متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
خیال رہے اس کا ٹریلر 26 ستمبر کو ریلیز ہوا تھا جس کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔

شیئر: