Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں مکمل

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کئی مراحل میں کی جاتی ہے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کی سپیشلسٹ ٹیم نے 20 منٹ کے اندر خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام مکمل کیا ہے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔ اس کے مطابق سعودی عرب کی ٹیکنیکل سپیشلسٹ ٹیم یہ کام مقررہ وقت پر ریکارڈ وقت میں انجام دیتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق سعودی ٹیم نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا ہے۔ 

شروعات چھت پر گردوغبار کی صفائی سے کی جاتی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

سیکریٹری سربراہ اعلی محمد الجابری نے کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کئی مراحل میں کی جاتی ہے۔ شروعات چھت پر گردوغبار کی صفائی سے کی جاتی ہے۔ 
دوسرے مرحلے میں پوری چھت،غلاف کعبہ کے کنڈوں اور دیوار کی صفائی کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت کا دروازہ باہر سے صاف کیا جاتا ہے۔

  صفائی اور پانی کو خشک کرنے کے لیے جدید مشینیں استعمال ہوتی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

  صفائی اور پانی کو خشک کرنے کے سلسلے میں جدید مشینیں استعمال ہوتی ہیں۔ آخر میں عرق گلاب چھڑکا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی دھلائی، صفائی اور اسے خشک کرنے کے لیے جدید مشینیں منگوائی گئی ہیں تاکہ چھت پر نصب سنگ مرمر کی چمک متاثر نہ ہو۔ 

شیئر: