Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم لائے گئے ہیں‘: ’آئیکون آف کراچی‘ سوشل میڈیا پر زیربحث

عامر لیاقت نے خود کو ’آئیکون آف کراچی‘ بھی قرار دیا تھا۔ (فائل فوٹو: عامر لیاقت حسین/فیس بک)
ٹوئٹر پر ’ہم لائے گئے ہیں‘ ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے لیکن یہ ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے باہر بنائی گئی ایک ویڈیو دیکھنا پڑے گی۔
یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ہے۔ بدھ کی صبح عامر لیاقت حسین دیگر اراکین اسمبلی  کی طرح پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہنچے تو انہیں صحافیوں نے آگھیرا۔
سوال یہی تھا کہ اپنی جماعت سے اتنے شکوے اور شکایات کے باوجود آپ مشترکہ اجلاس میں کیسے آگئے؟
اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا ’ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں اور بہت اہتمام سے لائے گئے ہیں۔‘
جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ انہیں کون لایا ہے تو کہنے لگے ’جو لاتے ہیں وہی لائے ہیں۔‘
لیکن کچھ گھنٹوں بعد لگتا ہے وزیراعظم عمران خان نے ان کی آہ وزاری کو سنتے ہوئے ملاقات کا وقت دے دیا۔
عامر لیاقت حسین پچھلے کئی ماہ سے اپنی جماعت سے ناراض تھے اور کئی بار استعفے کی بھی دھمکیاں دیں۔

’آئیکون آف کراچی‘

آج صبح بھی انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’وزیراعظم نے ہر رکن سے ملاقات کی لیکن ان کے پاس آئیکون آف کراچی کے لیے وقت نہیں، جس نے پی ٹی آئی کو انتہائی اہم سیٹ جتوائی اور پرانے ساتھی ڈاکٹر فاروق ستار کو ہرایا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے وزیراعظم اور خاتون اول (بھابھی) کا ہر بار دفاع کیا لیکن میرے لیے ان کے پاس وقت نہیں۔‘
لیکن کچھ گھنٹوں بعد لگتا ہے وزیراعظم عمران خان نے ان کی آہ وزاری کو سنتے ہوئے ملاقات کا وقت دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے، ناراض ہوں مگر منالیتے ہیں، کھوکر بھی ان ہی کو پانا ہے۔‘
لیکن خود کو ’آئیکون آف کراچی‘ کہنے ہر سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق بھی بنایا جارہا ہے۔
خواجہ برہان نامی صارف نے طنزاً کہا ’یہ عمران خان کا نقصان ہے کہ وہ آئیکون آف کراچی سے نہیں ملے۔‘

محمد نسیم خاور نامی صارف نے عامر لیاقت سے کہا ’اگر آپ واقعی آئیکون آف کراچی ہیں تو اگلا الیکشن آزاد امیدوار کے طور پر لڑیں اور جیتیں۔

صحافی علینہ شگری نے لگے ہاتھوں اپنے فالورز کو یہ بھی بتادیا کہ ’آئیکون آف کراچی نے مجھے ٹوئٹر پر بلاک کردیا ہے۔

شیئر: