Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کیلئے گانا چاہتا ہوں،فرحان صابر

  ممبئی ... رئیلٹی شو دی وائس انڈیا سیزن2 کے فاتح فرحان صابر نے کہا ہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے لئے گانا چاہتے ہیں۔ فرحان صابر نے کہا کہ سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں ا ن کے لئے گانا چا ہتا ہوں۔ صابر کو 19 سال کی عمر میں اپنے خاندان کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ دیناپڑی اور مقامی کیفے میں گانا شروع کردیا۔ فرحان صابر نے کہا تعلیم مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ ممبئی واپس آنے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا خواہاں ہوں۔ میرا خواب سلمان خان کے لئے گانا ہے۔ ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔صابرنے اپنے پچھلے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا سفر یادگاررہا ہے اور میں ہر لمحے کا لطف لیتا ہوں۔ پاپا کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے سے خاندان کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑی اور پیسوں کی قلت رہی لیکن اب اچھی زندگی گذارسکتا ہوں اور خاندان کو خوش و خرم رکھ سکتا ہوں۔

 

شیئر: