Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئرویز ایئربس اور بوئنگ کے آرڈرز منسوخ کرسکتی ہے: سی ای او

اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ ’ان جہازوں کا آرڈر دیے ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے‘ (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
ابوظبی کی اتحاد ایئرویز ایئربس اور بوئنگ کو دیے گئے اربوں ڈالر کے جہازوں کا آرڈر منسوخ کرسکتی ہے۔
یہ بات اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی ڈگلس نے بدھ کو طیاریوں کی ڈیلیوری کی تاریخوں پر غیر یقینی صورت حال اور وبا سے صنعت کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔
ٹونی ڈگلس نے ایئربس اے 320 نیو اور بوئنگ 777 ایکس طیاروں کے بارے میں بتایا کہ ان کے مینوفیکچرر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ کب ڈیلیور ہونے والے ہیں اور یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ یہ کب بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ان جہازوں کا آرڈر دیے ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے۔
اتحاد ایئربس اے 350 اور بوئنگ 787 ڈریم لائنر جیٹ طیاروں کی وصولی جاری رکھے گا، جن کے بارے ٹونی ڈگلس نے کہا کہ یہ ایئرلائن کی ریڑھ کی ہڈی بن جائیں گے۔
 

شیئر: