Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لا رہے ہیں،سعد رفیق

شیخوپورہ...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخو پورہ میں ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کوٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جلد بازی نہ کرتا تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پھاٹک پر عملہ موجود تھا تاہم ایکسل خراب ہونے سے ٹینکر ٹریک میں پھنسا ۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچالی گئیں۔حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ دریں اثناء شالیمار ٹرین کو حادثہ ریلوے حکام کی سنگین غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا ۔ گیٹ کیپر یونس نے کہا ہے کہ ریلوے حکام کو ٹریک پر موجود آئل ٹینکر کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی ۔ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ا سٹیشن ماسٹر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔

 

شیئر: