Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاوسٹ کی دو ایگریکلچرل سٹارٹ اپس ناسا کے ڈیپ سپیس فوڈ چیلنج کی فاتح

ایگریکلچرل سٹارٹ اپس دس بین الاقوامی فاتحین کی فہرست میں شامل ہیں۔( فوٹو المدینہ)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کاوسٹ کی دو ایگریکلچرل سٹارٹ اپس ’ناتوفیا‘ اور ‘ادامۃ‘ نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا چیلنج قبول کیا ہے۔
ناسا نے مسابقتی ڈیپ سپیس فوڈ چیلنج کا انعقاد کیا تھا۔ کاوسٹ کی دونوں ایگریکلچرل سٹارٹ اپس دس بین الاقوامی فاتحین کی فہرست میں شامل ہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق ناسا اور کینیڈا کی خلائی ایجنسی سی ایس اے نے کاوسٹ کی دونوں ایگریکلچرل سٹارٹ اپس کو خلا میں جدید خوراک کی پیداوار کی ٹیکنالوجی لانے کے طورپر تسلیم کیا ہے۔
 ’ناتوفیا‘ اور ‘ادامۃ‘ نے خلا میں خوراک پیداوار کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا چیلنج قبول کیا۔ اس حوالے  سے ناسا ٹی وی پر 9 نومبر کو خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔ 
 خلائی ٹیکنالوجی پر دنیا بھر میں توجہ دی جارہی ہے۔ منفرد ذہن رکھنے والے کرہ ارض کے باہر خلائی موجودگی کو بڑھانے اور اس کے تقاضے پورے کرنے کے لیے مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔
خلا نوردوں کو خلائی سفر کے دوران صحت بخش غذائی نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تناظر میں ناسا نے عالمی سطح پر چیلنج دیا تھا۔ 

شیئر: