Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شاباش لڑکو! چھا جاؤ‘: میتھیو ہیڈن کا پاکستان ٹیم کو پیغام

ہیڈن کو ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ (فوٹو: پی سی بی)
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن واپس آسٹریلیا جاچکے ہیں اور قرنطینہ میں موجود ہیں۔
لیکن اپنے ملک واپس جاکر بھی وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں بھولے۔ اپنی اردو زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں ہیڈن نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور کہا ’میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کررہا ہوں، مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔‘
واضح رہے میتھیو ہیڈن کو ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے اس میگا ایونٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
وہ اپنی مدت پوری ہونے پر آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کی ٹیم اس وقت تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھلینے کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔
انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا ’شاباش لڑکو! چھاجاؤ۔ پاکستان زندہ باد۔‘
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

شیئر: