Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینتی پلے بیک سنگر بن گئیں

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑہ نے اپنی نئی فلم میں گانا گایا۔ انکا کہناہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پلے بیک سنگر بنوں گی۔ پرینتی نے 2011ءمیں اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا اور اب انہوں نے اپنی نئی فلم میں ایک گانا ”مانا کہ ہم یار نہیں“ گاکر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیاہے۔ انکی نئی فلم” میری پیاری بندو“ ہے۔ پرینتی کا کہناہے کہ میں ہمیشہ ہی گاتی رہی ہوں حتی کہ میں نے اسٹیج پر بھی گایا ہے لیکن مائیک پر گانا نئی بات ہے اور اسٹیج پر گانا مشکل ہے۔شکر ہے کہ میں نے پہلا گانا اچھا گایا۔ موسیقار سچن۔ جگار پروڈیوسر منیش شرما اور دیگر نے اس کی تعریف کی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میرے والدین اس گانے سے بیحد خوش ہیں۔

شیئر: