Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 68 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار291 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 19 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 68 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار291 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 39 ہزار318 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 93 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 35 ہزار 992 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار144 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 18 ہزار803 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 16 لاکھ 65 ہزار31 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: