Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی ایک مرتبہ پھر ہٹا دی گئی

بیان کے مطابق پابندی لگانے کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی سروسز بحال کر دی ہیں۔
جمعے کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ٹک ٹاک کی اس یقین دہانی کے بعد ہٹائی گئی ہے کہ وہ غیراخلاقی مواد پر قابو پائے گی۔
بیان کے مطابق 20 جولائی کو پابندی لگانے کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی کہ پلیٹ فارم مقامی قوانین کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔
’کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایسے صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے جو مسلسل غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔‘
اس یقین دہانی کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی اے اس ک نگرانی جاری رکھے گا۔

شیئر: