اسلام آباد.. وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ویزوں کا معاملہ حساس مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگوں کو ویزے کے بغیر بھی آنے کی اجازت دی گئی۔ ویزوں کو بندر بانٹ بنا دیا گیا جو تشویشناک بات ہے ۔کئی لوگوں کو مخصوص ائیر پورٹ سے داخلے کی اجازت دی گئی۔ ماضی میں ملی بھگت سے غیر ملکی پاکستا ن آتے رہے ۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر تھا تو خدشات کا اظہار کیا تھا ۔معاملہ اٹھاتے رہے۔ ماضی کی حکومتوں نے واضح جواب نہیں دیا ۔اسلام آباد میں 300 سے400گھروں کا کسی کو علم نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شحص بغیر ویزے کے پاکستان نہیں آسکتا۔ مکمل اعتمادسے کہتا ہوں پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزے کے معاملے میں کوئی چیزپوشیدہ نہیں رکھی جائے گی۔امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو بھی ویزے کی درخواست دے گا اس کا ریکارڈ موجود ہو گا۔آن لائن ویزا درخواست سسٹم لا رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کا معاملہ بھی حساس ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے مثبت جواب دیا ہے ۔طارق فاطمی نے عرب لیگ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔