Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے متعلق خلیجی امریکی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس 

سعودی عرب نے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
ایران سے متعلق خلیجی امریکی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اردن، مصر، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں کی شراکت سے سعودی عرب نے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خلیجی گروپ کے نمائندے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی مدد ضروری ہے۔ ویانا مذاکرات  میں بھی عالمی تعاون لازمی ہے‘۔

ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی مدد ضروری ہے( فوٹو ایس پی اے)

خلیجی گروپ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ’خطے کے امن و استحکام اور علاقے میں کشیدگی کا گراف کم کرنے اور حالات کو ٹھنڈا کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں کی حمایت ناگزیر ہے‘۔ 
خلیجی گروپ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ’ علاقائی و عالمی پائدار خوشحالی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ خطے کے ممالک کو اس سفارتی مشن کا حصہ بنایا جائے جس کے تحت ریاستی خودمختاری کے احترام، حسن ہمسائیگی اور کسی بھی ملک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر زور دیا جارہا ہے‘۔  

شیئر: