Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک، چار زخمی: حملہ آور فلسطینی مارا گیا

پیرامیڈکس کے مطابق فلسطینی حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیل کی پولیس نے یروشلم میں ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے جس نے حملہ کر کے ایک اسرائیلی کو قتل اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واقعہ شہر کے اس حصے میں پیش آیا جس کو یہودی اور مسلمان مقدس مقام قرار دے کر اس پر اپنا، اپنا دعویٰ ملکیت رکھتے ہیں۔
اسرائیل کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے جبکہ پیرامیڈکس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، ایک کے زخموں کی نوعیت سنگین جبکہ تین دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔
اس علاقے میں پہلے ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئی تھیں۔
یروشلم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔
پیرامیڈکس نے بتایا کہ فلسطینی حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔
زخمی ہونے والوں میں سے دو پولیس اہلکار ہیں جبکہ حملہ آور مشرقی یروشلم کا رہائشی تھا جس کی عمر 40 برس کے لگ بھگ تھی۔
اسرائیل کے پبلک سکیورٹی کے وزیر عمر بار لیو نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کا تعلق حماس سے تھا اور شفات پناہ گزین کیمپ کا رہائشی تھا جبکہ اس کی اہلیہ تین دن قبل ملک چھوڑ کر جا چکی ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ نے حملے کی ستائش کی ہے تاہم ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بیان میں حملے کو ’بہادرانہ آپریشن‘ قرار دیا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صیہونی قابضین کے خلاف ہمارے لوگوں کی مزاحمت ہر طریقے سے جاری رہے گی تاوقتیکہ کہ ان کو مقدس زمین اور اپنے تمام علاقوں سے نکال نہ دیں۔‘
یورپی یونین کے اسرائیل کے لیے نامزد سفیر دمیتر زانچیو نے وہ عام شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔

شیئر: