Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 36 نئے مریض، ویکسین کی چار کروڑ 70 لاکھ خوراکیں

پانچ لاکھ 49 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اتوار 21 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 48 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید  ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 824 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے49 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار479 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار590 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 349 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: