Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھ سے منسوب آڈیو ٹیپ خود ساختہ ہے: سابق چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا کہ کیسز کے حوالے سے انہوں نے کبھی کسی کو ہدایات نہیں دیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
 سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اتوار کی رات ان سے منسوب ایک نئی آڈیو ٹیپ کے مندرجات کی تردید کی ہے۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو ٹیپ کو فیبریکیٹد قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں ان کی آواز نہیں ہے۔
آڈیو کے حوالے سے قانونی کارروائی سے متعلق اردو نیوز کے سوال پر سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی وہ اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں، مگر فیصلہ نہیں کیا کہ اس حوالے سے عدالت جائیں گے یا نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیسز کے حوالے سے انہوں نے کبھی کسی کو ہدایات نہیں دیں۔
خیال رہے کچھ روز پہلے بھی گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کی بیان حلفی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ثاقب نثار نے فون پر ایک جج سے بات کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے قبل ضمانت نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔
اتوار کی رات آڈیو سامنے آنے کے بعد مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا ’اللہ اکبر‘۔
مریم نے اللہ اکبر کے ساتھ شکریے کی ایموجی بھی شیئر کی۔  اس سے پہلے انہوں نے مبینہ آڈیو ٹیپ والی خبر بھی ری ٹویٹ کی تھی۔ 

شیئر: