Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 15 ٹارگٹڈ آپریشن

11 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 95 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد نے بدھ  کو کہا ہے کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب  میں 15 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ اہداف پر حملوں کے دوران 11 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ 95 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ روز’ مارب اور البیضا اہداف پر حملوں کے دوران 12 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ 110 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے۔

 

شیئر: