Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف الاسلام قذافی کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج

 98 امیدواروں میں 25 کا نام خارج کیا گیا ہے( فائل فوٹو العربیہ)
  لیبیا میں الیکشن کمیشن نے بدھ کو ابتدائی فیصلہ جاری کرکے کہا ہے کہ ’سیف الاسلام صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں‘۔
العربیہ نیٹ نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ’ سیف الاسلام قذافی کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے‘۔
صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے جس میں 25 کا نام خارج کیا گیا ہے، سیف الاسلام قذافی کا نام سرفہرست ہے۔
صدارتی انتخاب پروگرام کے مطابق 24 دسمبر کو ہوں گے۔ امیدواروں میں دوخواتین شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ لیبیا میں صدرارتی انتخاب میں کاغذات پیش کرنے کا سلسلہ پیر کو ختم ہوگیا تھا۔
العربیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ابتدائی فیصلے کے بعد اپیلوں کا فیصلہ عدلیہ کرے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی مطابق  لیبیا کے سابق رہنما معمر القذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے صدارتی امیدوار کے طور پر اپنا اندراج کروایا تھا۔
 الیکٹورل کمیشن کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ’ سیف الاسلام قذافی نے اپنا نام اتوار کو بطور صدارتی امیدوار درج کرایا ہے‘۔
سوشل میڈیا کو فراہم کی گئی تصاویر میں سیف الاسلام کو بھورے رنگ کے روایتی لباس میں سر پر پگڑی پہنے رجسٹریشن سینٹر میں دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
 

شیئر: