Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 25 نومبر 2021: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر  175.04 روپے سے کم ہو کر 174.98 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 196.31 روپے، برطانوی پاؤنڈ 233.54، آسٹریلین ڈالر 126.04، سعودی عربین ریال 46.64، اماراتی درھم 47.63، کویتی دینار 577.50، عمانی دینار 45446، کینڈین ڈالر 138.40 اور بحرینی دینار 464.04 ہے۔
جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177 اور قیمت فروخت 178.25 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 اور قیمت فروخت 237 رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 اور قیمت فروخت 47.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 48.8 روپے رہی۔

شیئر: