امارات میں کورونا کے 77 مزید کیسز
جمعرات 25 نومبر 2021 18:32
وائرس سے اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2 ہزار 145 تک پہنچ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 77 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔
اخبارات ’الامارات الیوم‘ کے مطابق جمعرات کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری رہورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین مزید 88 افراد شفایاب ہو گئے جبکہ گزشتہ ایک روز کے اندر کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ۔
وائرس سے صتحیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 36 ہزار 511 تک پہنچ گئی ۔ امارتی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 720 ہو گئی ہے ۔
وائرس سے اب تک مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 25 نومبر 2021 کو دولاکھ 84 ہزار 237 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ۔ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹیسٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ نئے متاثرین کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے ۔ سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔