Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 73 نئے کیسز، ایک ہلاکت

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار 643 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں بدھ 24 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 73 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار 643 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 90 ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 90 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 36 ہزار423 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک مریض ، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار144 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 10 ہزار 442 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 17 لاکھ 68 ہزار 732 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: