Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی

پی ٹی اے کے مطابق نئے ایم ٹی آرز کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (ایم ٹی آر) 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔
جمعے کو پی ٹی اے کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ نرخ یکم جولائی 2022 سے مزید کم ہو کر 0.40 روپے فی منٹ ہو جائیں گے۔‘
پی ٹی اے کو توقع ہے کہ ’ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین ’مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز‘ جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘
’آف نیٹ کالز کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔ نیز چھوٹے آپریٹروں کی بڑے آپرویٹروں کو کی جانے والی ادائیگی میں بھی فائدہ ہوگا۔‘
بیان کے مطابق جولائی 2021 میں پی ٹی اے نے ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر اب بھی 2018 کے ایم ٹی آر اور خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارک نتائج سے زیادہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹروں کی طرف سے بھی موجودہ ایم ٹی آر پر نظر ثانی کی درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں۔
’موصول ہونے والی اکثریتی ردعمل میں پی ٹی اے کی سفارش کی حمایت کی گئی تھی، جبکہ اس کی مخالفت بھی ہوئی تھی۔‘
پی ٹی اے کے مطابق نئے ایم ٹی آرز کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

شیئر: