Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کو فارمولا ون ریس کے افتتاح پر مدعو کرلیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ہم منصب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو جدہ فارمولا ون ایوارڈ ریس کے افتتاح میں مدعو کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے سے متعلق ایک مکتوب کویتی ولیعہد کے نام ارسال کیا ہے۔
مکتوب میں دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات کا تذکرہ شامل ہے۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولیعہد کو باقاعدہ دعوت دی ہے کہ وہ 5 دسمبر2021 کو جدہ میں منعقد ہونے والے فارمولا ون سعودی ایوارڈ ریس کے افتتاح میں شرکت کریں۔  
کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد نے پیر کو قصر بیان میں ملاقات کر کے کویتی ولیعہد کو مکتوب حوالے کیا ہے۔

شیئر: