Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹوگرام ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

عابد علی 91 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے 202 رنز کا ہدف 59 ویں اوور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔
چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈٰیم میں جاری میچ کے پانچویں دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔
عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے عابد علی کے ساتھ 151 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔
دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے جو بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 91 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس سے قبل دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے۔
اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اوپنرز کی شاندار شراکت کے باوجود 286 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

شیئر: