Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ڈیل کا نتیجہ ہے،عمران

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ سے بچنے کے لئے نواز شریف اور زرداری میں ڈیل ہو گئی۔ا یان علی اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانتیں ڈیل کا نتیجہ ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ ان پر 480 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ یہ ڈیل پاکستان کےساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پلان کے تحت نوار کشتی ہورہی ہے۔ شرجیل میمن بھی واپس آگئے۔ حامد سعید کاظمی بھی حج کرپشن کیس میں بری ہو گئے۔4 سال تک فرینڈلی اپوزیشن چلتی رہی ۔جب بھی کوئی مسئلہ ہو تا ہے نواز شریف اور زرداری اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ دونوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ہیں۔ جمہوریت نہیں کرپشن بچانے کے لئے ڈیل ہو رہی ہے۔ دونوں کے مفادات ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم تھک گئی ہے۔ دعا ہے جلد پانامہ کیس کا فیصلہ آجائے ۔

 

شیئر: